تھانہ سبزی منڈی پولیس نے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا گینگ دھرلیا

تھانہ سبزی منڈی پولیس نے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا گینگ دھر لیا۔ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 14 بیٹریاں بھی برآمد۔ مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی اشتیاق حسین شاہ معہ ٹیم نے سبزی منڈی کے علاقوں میں گھروں کے سامنے کھڑی گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والے گینگ کو دھر لیا۔ گینگ کے چار ملزمان محمد تنویر ولد محمد شریف، عالم زیب ولد پرویز، شاہ علی ولد محمد امیر اور عارف ولد رحیم گل کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 14 بیٹریاں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ ملزمان کے خلاف ان کے وارداتوں کے متعلق تھانہ سبزی منڈی میں 05 مقدمات درج ہیں۔ ملزمان گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرکے مارکیٹ میں فروخت کردیتے تھے۔ ایس ایس پی آپریشنز محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔