وارث خان پولیس کی بروقت کارروائی، 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) وارث خان پولیس کی فوری کارروائی، 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص کا متاثرہ لڑکی کے گھر آنا جانا تھا،جو لڑکی کے ساتھ زیادتی کرتا رہا .

مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لیکر گئی تو پتہ چلا اس کی بیٹی حاملہ ہے، وارث خان پولیس نے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا, زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ خواتین بچوں سے زیادتی یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں۔