راولپنڈی (کرائم رپورٹر)پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی کے ریجنل آفیسر ایس پی غازی فیصل سلیم کی ہدایت پر پی ایچ پی پوسٹ قائد اعظم کالونی میں تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ میں پٹرولنگ پولیس کے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں، طلباء، نوجوانوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی اور رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات دیے۔ اس فلاحی اقدام کا مقصد تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگی بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا تھا۔

یہ بلڈ ڈونیشن کیمپ سندس فاؤنڈیشن کے تعاون سے منعقد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 73 خون کی بوتلیں جمع کر کے فاؤنڈیشن کے حوالے کی گئیں تاکہ ضرورت مند بچوں کے علاج میں مدد فراہم کی جا سکے ریجنل آفیسر اور ڈسٹرکٹ آفیسر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور شرکاء کے جذبۂ انسانیت کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی پنجاب ہائی وے پٹرول عوامی خدمت اور انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت ایسے فلاحی اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

