راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کے خصوصی احکامات پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم ضلع راولپنڈی میں منظم ٹریفک کے حصول کیلئے متحرک، ضلع بھر میں منظم ٹریفک کیلئے حصول کیلئے لائن لین،سٹاپ لائن و زیبرا کراسنگ کی پاسداری کے حوالے سے خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔راولپنڈی کے چوک چوراہوں و شاہراہوں پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے ٹریفک ایجوکیشن ونگ سمیت سرکل و سیکٹر انچارجز کو احکامات جاری کر دیے گئے۔
روڈ یوزرز میں منظم ٹریفک ڈسپلن کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کرنے کیساتھ پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے موٹرسائیکل سواروں کو آگاہی دی جا رہی ہے کہ وہ دوران ڈرائیونگ انتہائی بائیں لائن کا استعمال کریں،مڑنے اور یو ٹرن لینے کیصورت میں دائیں لائن استعمال کریں۔روڈ ڈسپلن کے حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی سب سے بڑی وجہ لین لائن ڈسپلن کیخلاف ورزی ہے، شاہراہوں کی خوبصورتی لائن لین و سٹاپ لائن ڈسپلن میں ہے، لین لائن،سٹاپ لائن ڈسپلن پر عمل کرنا مہذب قوموں کی پہچان ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ لائن لین و سٹاپ لین کی آگاہی مہم کے بعد خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف باقاعدہ کاروائی کی جائے گی۔

