آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا دورہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا دورہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے لائسنسنگ نظام میں جدت لاتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے پیپر لیس لائسنسنگ پراسیس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز فیض آباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک، ایس پی ٹریفک اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے لائسنسنگ نظام میں جدت لاتے ہوئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے پیپر لیس لائسنسنگ پراسیس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ انہوں نے پیپر لیس کاو¿نٹرز کا ازخود معائنہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا اور ان کے قیمتی وقت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پہلے لائسنس کے حصول کے لیے میڈیکل فارم، تصاویر اور دیگر کاغذات درکار ہوتے تھے، تاہم اب میڈیکل سے لے کر لائسنس کے اجراءتک مکمل نظام کو پیپر لیس کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف شفافیت میں اضافہ ہوگا بلکہ عوام کو تیز رفتار اور مو¿ثر سروس بھی فراہم کی جا سکے گی.