راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھانہ ٹیکسلا پولیس ، گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والا شخص گرفتار، ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 23 تولہ طلائی زیورات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا، زیر حراست شخص سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 23 تولہ طلائی زیورات برآمد ہوئے، زیر حراست شخص چند روز قبل شہری کے گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا، زیر حراست شخص نے موقعہ پاکر طلائی زیورات چرائے اور فرار ہو گیا تھا .

تھانہ ٹیکسلا نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے برآمدہ طلائی زیورات مالک کے حوالے کیے، شہری نے کم وقت میں ملوث ملزم کی گرفتاری اور مسروقہ طلائی زیورات کی برآمدگی پر افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

