راولپنڈی (سپیشل رپورٹر) ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سکیورٹی صورتحال اور مؤثر سرحدی انتظام (بارڈر مینجمنٹ) پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ایرانی وزیرِ داخلہ نے خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں اور اس کے مؤثر سفارتی کردار کو سراہا ، آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، استحکام اور امن کے فروغ کے لیے قریبی رابطے اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

