باجوڑ میں پولیس وین پر حملہ،پانچ اہلکار زخمی

باجوڑ میں پولیس وین پر حملہ،پانچ اہلکار زخمی

باجوڑ: پولیس موبائل پر بم حملے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔ باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کی زد میں آ کر 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ریموٹ کنٹرول بم درخت میں نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خار باجوڑ منتقل کر دیا گیا ہے۔تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں ہونے والے دھماکے میں ایس ایچ او سمیت کچھ اہلکار محفوظ رہے۔ ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق، ایس ایچ او شاہ پور خان کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔واقعے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔