سیالکوٹ کے علاقے مترانوالی میں گھر میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ واقعے میں ایک بچی زخمی ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ بچہ بارود سے بھری کوئی چیز کھیتوں سے اٹھا کر گھر لایا تھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق بارودی مواد کی تصدیق کیلئے فارنزک ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔