پنجاب انٹیگریٹڈ ٹریفک مینیجمنٹ پلان و محفوظ پنجاب صاف ستھری سڑکیں کے ویژن کے تحت موسلا دھار بارش کے بعد چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا شہر بھر کا دورہ

راولپنڈی( کرائم رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے پنجاب انٹیگریٹڈ ٹریفک مینیجمنٹ پلان و محفوظ پنجاب صاف ستھری سڑکیں کے ویژن کے تحت راولپنڈی میں آج ہونے والی موسلا دھار بارش کے بعد چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا شہر بھر کا دورہ ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں ہونے والی شدید بارش کے باعث متعدد سڑکیں اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ نے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

اس صورت حال میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا خصوصی دورہ کیا اور موقع پر موجود ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا اور وزیراعلی پنجاب کے خصوصی احکامات پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن اور بارش کے پانی سے متاثرہ علاقوں خصوصاً مری روڈ، کمیٹی چوک، ، لیاقت باغ اور راجہ بازار اور اس کے اطراف کی سڑکوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں، سی ٹی او بینش فاطمہ نے تمام ڈی ایس پیز اور انچارجز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کیں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے اور ممکنہ بارش کی صورت میں نشیبی علاقوں میں پانی میں پھنسی گاڑیوں اور شہریوں کی فوری مدد کرنے کی ہدایات جاری کیں .

اس موقع پر انہوں نے ریسکیو 1122، واسا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھی قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایات کیں ، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ نشیبی اور سیلاب زدہ راستوں کا انتخاب نہ کریں اور بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، کھلے مین ہولز اور پانی بھرے راستوں سے دور رہیں، سی ٹی او بینش فاطمہ نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی تمام گاڑیاں، لفٹرز اور امدادی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں گی تا کہ خراب ہونے والی گاڑیوں کی بحفاظت منتقلی اور ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنایا جا سکے، انہوں نے مزید کہا کہ سیلابی پانی کی وجہ سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے شہری صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ٹریفک پولیس کی جاری کردہ ایڈوائزری / ہدایات پر عمل کریں، آخر میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے واسا اور دیگر متعلقہ اداروں سے پانی کی جلد نکاسی اور عوامی سہولت کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر زور دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ راولپنڈی کو محفوظ بنانے کے لیے تمام ادارے مل کر اقدامات جاری رکھیں گے۔