اداکار دانش تیمور سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے ، مداحوں کی تعداد 8.8 ملین ریکارڈ

لاہور (شوبز رپورٹر)اداکار دانش تیمور انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے ۔ وہ اس وقت سب سے زیادہ فالو کئے جانے والے اداکار بن گئے ہیں جن کے فالووورز کی تعداد 8.8ملین تک پہنچ گئی ہے اداکار کی اہلیہ اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھاکہ میں نے آپ کے مداحوں کو قریب سے دیکھا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اعدادو شمار اصل زندگی کی محبت کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں لیکن یہ ظاہر کرتے ہیں کہ سوشل میڈیا میں بھی مداح آپ کا ساتھ دیتے ہیں ۔