وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر 27 اکتوبر کو جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر پورے ملک میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایک منٹ کی خاموشی کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ان کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے اختیار کی جائے گی جاری نوٹیفکیشن میں تمام سرکاری و نجی اداروں، تعلیمی اداروں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ یومِ سیاہ کے موقع پر کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں۔