اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔ بدھ کو اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 126 روپے 9 پیسے اضافے کے بعد 11.8 کلو گرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 5 سو 92 روپے 19 پیسے اور فی کلو قیمت 219 روپے 68 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

