نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار 10 جنوری کو جدہ میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ہفتہ 10 جنوری کو جدہ میں او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم جمعہ کی شب سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ وہ او آئی سی کے رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔