تھانہ چکلالہ میں ڈور پھٹنے سے 2 بچے زخمی، راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے دو بچوں کے زخمی ہونے کا معاملہ سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے حکم پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے، واقعہ میں دو بچے زخمی ہوئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چکلالہ کے علاقے میں ڈور پھرنے سے دو بچوں کے زخمی ہونے کے معاملے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کے حکم پر واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے .

واقعہ میں دو بچے زخمی ہوئے، سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پتنگ سپلائرز و پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف 346مقدمات درج کرکے 397 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، زیرحراست افراد سے 97ہزار سے زائد پتنگیں اور 1200 سے زائد ڈوریں برآمد ہوئیں، پتنگ بازی کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پتنگ بازی جیسے خونی کھیل میں ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔