اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام سے قومی انتخابات کے موقع پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے جہاں آج 127 ملین سے زائد رائے دہندگان قومی پارلیمان کی 300 نشستوں کے لئے اپنے نمائندوں کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے امید ظاہر کی کہ انتخابی عمل جمہوری اداروں کو مزید مضبوط بنائے گا اور بنگلہ دیش میں امن، استحکام اور مسلسل ترقی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔ صدر مملکت نے بنگلہ دیش کے عوام اور ان کی جمہوری امنگوں کےلئے پاکستان کی نیک خواہشات اور حمایت کا اعادہ کیا۔

