راولپنڈی(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات اور سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایات پرسرکل انچارجز کی ٹریفک پولیس کے شہداء کے گھر آمد خصوصی رمضان پیکج کی تقسیم۔ شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں ہم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کے احکامات اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پرڈی ایس پی ٹریفک سول لائن محمد قیصر نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید کے والد اور اہل خانہ سے انکے گھر میں ملاقات کی اورسٹی ٹریفک پولیس کیجانب سے رمضان پیکج پیش کیا۔
اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ شہدائے پولیس ہمارے اصل ہیروز ہیں، ہم بحثیت قوم اپنے شہداء کی لازوال قربانیوں کے مقروض ہیں،شہدائے پولیس کے لواحقین نے اپنے لخت جگر اس وطن عزیز کیلئے قربان کیے ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شہدائے پولیس کے لواحقین خود کو کسی طور تنہا نہ سمجھیں پوری پولیس فورس ہر خوشی اور غم کے موقع پرانکے ساتھ کھڑی ہے۔

