اسلام آباد (کرائم رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے آئی او ایم پاکستان کے تعاون اور جاپان اور نیدرلینڈز کی حکومتوں کی حمایت سے اسلام آباد میں امیگریشن اہلکاروں کے لیے ریفریشر اور کسکیڈ ٹریننگ کا انعقاد کیا۔

اس پروگرام میں 32 اہلکاروں بشمول خواتین عملے کو ماسٹر ٹرینرز کے طور پر تربیت دی گئی تاکہ وہ دستاویزات اور شناختی فراڈ کا پتہ لگانے، سفری دستاویزات کی حفاظت کو سمجھنے اور عملی تیاری کو مضبوط کرنے میں مہارت حاصل کریں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق یہ اقدامات پیشہ ورانہ علم کے اشتراک کو فروغ دینے، ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں محفوظ، منظم اور باقاعدہ نقل و حمل کو یقینی بنانے میں ایف آئی اے کے کردار کو مستحکم کرنے کے لیے اہم ہیں۔

