راولپنڈی (کرائم رپورٹر) ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے ایس ایس پی غازی فیصل سلیم نے ضلع راولپنڈی کے پی ایچ پی پوسٹ ٹھاکرہ موڑ کا فارمَل معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران تمام افسران اور جوان اپنی ڈیوٹی پر حاضر اور مستعد پائے گئے۔

ریجنل آفیسر غازی فیصل سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ، انسپکٹر جنرل راؤ عبدلکریم اور ڈی آئی جی پٹرولنگ اطہر وحید کے وژن کے مطابق عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے فروغ کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے “میٹ دی فورس” کے تحت شہریوں سے خوش اخلاقی اور احترام سے پیش آنے کی ہدایت دی ریجنل آفیسر نے کرپشن کے خاتمے، شفافیت اور سخت احتساب پر بھی زور دیا۔ روڈ سیفٹی اور DLIMS کے حوالے سے لائسنس کی تصدیق، ہیلمٹ کے استعمال، اوورلوڈنگ اور غیر محفوظ سفر کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

معائنہ کے دوران سکیورٹی انتظامات، سنتری ڈیوٹی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اہلکاروں کو ہر وقت چوکس رہنے اور ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔ آخر میں ریجنل آفیسر نے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔


