راولپنڈی (کرائم رپورٹر)تھانہ چکلالہ نے ، پبلک سروس بس پر حملہ کرنے والے 13 افراد گرفتار، زیر حراست افراد سے ڈنڈے برآمد، زیر حراست افراد کے زیر استعمال 7 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پبلک سروس بس پر حملہ کرنے والے 13 افراد کو گرفتار کر لیا .
زیر حراست افراد سے ڈنڈے برآمد ہوئے، متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست افراد نے بس پر حملہ کیا اور بس کا شیشہ توڑ دیا، چکلالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے 13 افراد کو حراست میں لے لیا، زیر حراست افراد کے زیر استعمال 7 موٹر سائیکل بھی قبضہ پولیس میں لیے گئے ہیں، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

