گورنر خیبرپختونخوا نے سینئر خاتون صحافی انیلا شاہین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد (سٹاف رپور ٹر) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور کی سینئر خاتون صحافی انیلا شاہین کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جمعرات کو جاری تعزیتی پیغام میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صحافت کے میدان میں ایک خاتون ہونے کے ناطے انیلا شاہین کی صحافتی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ صحافت کے شعبے میں نوجوان بچیوں کے لئے رول ماڈل تھیں۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔