ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے رمضان میں مساجد کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا، پولیس افسران کو شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات دیں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد کا سینئر پولیس افسران کے ہمراہ نما زتر اویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مساجد کے سیکور ٹی انتظاما ت کا جائزہ لیا ڈی آئی جی اسلام آباد نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو فرائض کی انجام دہی کے حوالے سے بریف کیا،شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے ایس ایس پی انو سٹی گیشن محمد عثمان طا ر ق بٹ اور ایس ایس پی آ پر یشنز قاضی علی رضا کے ہمر اہ نما زتر اویح اور سحر ی کے اوقات میں ضلع بھر کی مختلف مساجد کے سکیور ٹی انتظاما ت کا جا ئز ہ لیا،انہوں نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران سے ملاقات کی،ڈیوٹی پوائنٹس پر فرائض منصبی کی ادائیگی پرمامور افسران اور جوانوں کو بہترین فرائض کی انجام دہی پر شاباش دی،اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے .

ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے رمضان المبارک کی سکیورٹی کے حوالے سے ضلع بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے ہیں،اسلام آباد پولیس کے افسران ہمہ وقت شہریوں کی جان مال کی حفاظت کے لئے مصروف عمل ہیں، وفاقی دارلحکومت میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.