راولپنڈی میں تعلیمی اداروں میں ٹریفک آگاہی مہم جاری، طلبہ کو روڈ سیفٹی قوانین کی عملی تربیت

راولپنڈی (کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ کا تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری۔ ٹریفک سائن ہمارے محافظ ہیں انکو سمجھ کر ان کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے احکامات پر انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ انسپکٹرفیصل گیلانی کا اپنی ٹیم کے ہمراہ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کو روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری۔آگاہی مہم کے دوران سرکاری سکول کے بچوں کو زیبرا کراسنگ، سٹاپ لائن،ٹریفک سگنل،سیٹ بیلٹ،ہیلمٹ کا استعمال اور دیگر ٹریفک قوانین کے متعلق بذریعہ ریڈی روڈ میپ اور سائن بورڈ کے عملی طور پر آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آٖفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے اس ملک کا مستقبل ہیں انکی اچھی تربیت و ترقی کیلئے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی ضروری ہے تا کہ ہر بچہ یہ جان سکے کہ روڈ پر اسے کیا کرنا ہے اور کس طرح اپنے آپ اور دوسروں کو روڈحادثات سے محفوظ رکھنا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر ذمہ داری کے ساتھ عمل پیرا ہونا مہذب قوم کی پہچان ہے۔ شاہراہوں پر ٹریفک سائن بورڈ ہمارے محافظ ہیں انکو سمجھ کر ان کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت ہے کیونکہ زندگی انمول ہے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر کے زندگی کو روڈ حادثات کی نظر نہیں کرنا چاہیے.