اسلام آباد میں معمولی جھگڑے پر کم عمر نوجوان قتل، ملزم خاندان سمیت فرار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آبادکے تھانہ نون کے علاقے مدینہ ٹاؤن جھنگی سیداں میں لڑائی جھگڑے میں کم عمر نوجوان قتل ہو گیا، پولیس کے مطابق دونوں بچے پڑوسی ہیں،معمولی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑا ہوا، معمولی جھگڑے پر افطاری کے بعد خنجر کے وار سے قتل کیا گیا، مقتول کی شناخت صائم اقبال کے نام سے ہوئی۔ملزم کی فیملی گھر کو تالے لگا کر فرار ہو گئی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں، مقتول کا تعلق مردان سے ہے، مزید تحقیقات اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔