اسلام آباد (کرائم رپورٹر )ڈی جی سیف سٹی/ ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ کی ٹریفک پولیس افسران سے میٹنگ کا انعقاد میٹنگ میں رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چاند رات اور عید الفطر کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو بحال رکھنے کے حوالے سے ٹریفک پلان کو ترتیب دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے سیف سٹی اسلام آباد میں ٹریفک پولیس افسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی، جس میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں، ایس پی ٹریفک ماجد اقبال اور زونل ڈی ایس پیز نے شرکت کی ۔میٹنگ میں رمضان المبارک کے دوران ٹریفک پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پلان ترتیب دیا گیا، تاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو عید کے دنوں میں بہترین سفری سہولیات میسر آ سکیں۔

اس موقع پر ڈی جی سیف سٹی/ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ چاند رات اور عید کے دنوں میں ون ویلنگ، رانگ وے وائلیشن اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔ علاوہ ازیں، عید کی نماز کے اوقات میں ٹریفک کی مو¿ثر روانی کو برقرار رکھا جائے اور تفریحی مقامات کے ارد گرد رش نہ بننے دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ عید کے دنوں میں ٹریفک پولیس افسران کی زیادہ سے زیادہ ڈیوٹیاں لگائی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔ جبکہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کی نگرانی کرتے ہوئے قانون شکن عناصر کے خلاف مو¿ثر کارروائی میں ٹریفک افسران کی بھرپور معاونت کی جائے گی،تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

