راولپنڈی (کرائم رپورٹر ) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا چاند رات اور عیدالفطر ڈیوٹی کے حوالے سے اہم اعلان،بہترین ڈیوٹی اور روڈ یوزرز کیلئے آسانیاں پیدا کرنیوالے افسران و جوانوں کیلئے انعام۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم نے چاند رات اور عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران بہترین ڈیوٹی کرنیوالے افسران و جوانوں کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ چاند رات اور عیدالفطر تعطیلات کے دوران سرکل،سیکٹر، بیٹ انچارجز سمیت تمام جوانوں کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا .
اور بہترین ڈیوٹی،ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور روڈ یوزرز کی فوری مدد کرنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انھیں تعریفی سر ٹیفکیٹ اور انعامات دیے جائیں گے جبکہ غفلت و لاپرواہی کرنیوالوں کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی، انعامات دینے کا مقصد عید کے پرمسرت موقع پر اپنے گھروں سے دورمحنت اور ذمہ داری سے فرائض ادا کرنے پر انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ٹریفک پولیس کے افسران و جوانوں کے نام اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ہم نے عید تعطیلات کے دوران عوام الناس کی بھر پور خدمت انکے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہے۔

