راولپنڈی(کرائم رپورٹر )چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کے احکامات پر انچارج ٹریفک نیو ٹاؤن سرکل کی مری روڈ پر لگنے والے گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازارکے خاتمہ کیلئے بھرپور کاروائی، نوپارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنے پر 45کو چالان ٹکٹ جاری۔دوسرے روڈ یوزرز کیلئے تکلیف کا باعث بننے والوں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کے خصوصی احکامات پر عمل کرتے ہوئے انچارج ٹریفک نیو ٹاؤن سرکل علی رفیق نے اپنی زیر نگرانی مری روڈ رحمان آباد اور اسکے گردونواح میں لگنے والے گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے خاتمہ،ٹریفک کی روانی کو بلا رکاوٹ برقرار رکھنے اور دیگر روڈ یوزرزکو ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کیلئے غلط پارکنگ .
ڈبل پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے45گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے۔۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کا کہنا تھا کہ کہ گاڑیوں کے غیر قانونی جمعہ بازار کے حوالے سے شہریوں اور شو روم مالکان کو متعدد بار وارننگ جاری کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے کیونکہ ہمارا مقصد شہر بلا رکاوٹ روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ دیگر روڈ یوزرز کودوران ڈرائیونگ انکا حق فراہم کرنا ہے جسکے کیلئے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا یاجا رہا ہے۔ انھوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ اپنی وقتی سہولت کیلئے دوسروں کی تکلیف کا باعث نہ بنیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے شہر میں منظم ٹریفک کے حصول کیلئے انفرادی طورپر اپنا کردار ادا کریں۔

