لاہور(بیورو رپورٹ ) پنجاب پولیس میں ترقی پانے والے 120 ڈی ایس پیزکو نئی پوسٹنگ دے دی گئی آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نئی پوسٹنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق محمد اسلم کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق زاہد نواز کو ڈی ایس پی سیف سٹیز اتھارٹی لاہور، عدیل سعید کو بٹالین سیون پی سی لاہور، عبدالجنید خان کو ڈی ایس پی چوہنگ ٹریننگ کالج لاہور تعینات کر دیا گیا۔
محمد سرور ڈی ایس پی سی آر او انویسٹی گیشن آفس لاہور، مبشر احمد ڈی ایس پی آپریشنز شاد باغ، محمد سلیم ڈی ایس پی بھوانہ چنیوٹ ہو گئے عبدالواحد کو اے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور، محسن مجید ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز گوجرانوالہ، ندیم قیصر کو ڈی ایس پی ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کر دیا گیا۔

