گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی کے لیے پولیس اور مسیحی برادری کا اجلاس، گرجا گھروں اور عوامی مقامات پر سخت انتظامات یقینی

راولپنڈی(کرائم رپورٹر)سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے حوالے سے میٹنگ، ایس پی سیکورٹی اصغر علی گورائیہ، ایس پی ہیڈکوارٹرز مدثر اقبال اور دیگر افسران کی شرکت، میٹنگ میں مسیحی برادری کے پاسٹرز اور عمائدین نے شرکت کی، گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقعہ پر سکیورٹی کے لیے موثر اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا،ایس پی سیکورٹی، گرجا گھروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر موثر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا،ایس پی سیکورٹی اصغر علی گوراائیہ۔

تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد، ایس پی سیکورٹی اصغر علی گورائیہ، ایس پی ہیڈکوارٹرز مدثر اقبال اور دیگر افسران نے شرکت کی، میٹنگ میں مسیحی برادری کے پاسٹرز اور عمائدین نے شرکت کی، ایس پی سیکورٹی اصغر علی گورائیہ کا کہنا تھا کہ گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقعہ پر سکیورٹی کے لیے موثر اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا، گرجا گھروں میں مکمل باڈی سرچنگ اور واک تھرو گیٹ سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، گرجا گھروں، پارکوں اور تفریحی مقامات پر موثر سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، مسیحی برادری کے پاسٹرز اور عمائدین نے سکیورٹی انتظامات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔