راولپنڈی(کرائم رپورٹر)پیرودھائی پولیس کی کارروائی، 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد گرفتار، زیر حراست افراد میں متاثرہ لڑکی کی خالہ،خالو اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 17 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں ملوث 2 خواتین سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا .
زیر حراست افراد میں متاثرہ لڑکی کی خالہ،خالو اور ایک خاتون شامل ہیں، مدعیہ مقدمہ کے مطابق اس کی ہمشیرہ کے خاوند اور دیگر افراد نے اس کی بیٹی سے زیادتی کی، بعد ازاں اس کی ہمشیرہ نے اپنے خاوند کے ساتھ ملکر عصمت فروشی کے لیے اس کی بیٹی کو ایک خاتون کے حوالے کر دیا، پیرودھائی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ہیومن انٹیلی جنس سمیت دیگر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مقدمہ میں ملوث تینوں مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھاکہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

