آراے بازار پولیس نے خاتون سے چھینے گئے 4 لاکھ 55 ہزار روپے اور طلائی زیورات واپس کر دیے، ملزم گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے آراے بازار کے علاقہ سے خاتون شہری سے چھینے گئے طلائی زیورات اور نقدی رقم 4 لاکھ 55 ہزار روپے خاتون شہری کے حوالے کیے،خاتون شہری نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا، چند یوم قبل آراے بازار پولیس نے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان نے آراے بازار کے علاقہ سے خاتون شہری سے چھینے گئے طلائی زیورات اور نقدی رقم 4 لاکھ 55 ہزار روپے خاتون شہری کے حوالے کیے .

خاتون شہری نے راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا، چند یوم قبل آراے بازار پولیس نے لفٹ کے بہانے اپنی گاڑی میں بٹھا کر شہریوں کو لوٹنے والا شخص گرفتار کیا تھا، زیر حراست شخص سے خاتون سے چھینے گئے طلائی زیورات اور نقدی برآمد ہوئی تھی، ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز خان کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔