پاکستان کو عالمی امن اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے.وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی امن کے فروغ اور مؤثر سفارتکاری پر نوبیل انعام ملنا چاہیے۔ انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے وزیرِ اعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز کا جنگ بندی میں کامیاب ثالثی پر شکریہ ادا کیا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان کا امن، مکالمہ اور علاقائی استحکام کے لیے عزم ایک بار پھر نمایاں ہوا ہے۔ ایران، امریکہ اور اتحادیوں کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، جو اعلیٰ درجے کی دانشمندی، استقامت اور قیادت کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تعمیری سفارتکاری عالمی سطح پر مؤثر ثابت ہوئی ہے اور اسلام آباد مذاکرات کو دیرپا امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہا کہ خطے میں بامعنی مکالمے کے فروغ کے لیے پاکستان کا کردار ہمیشہ سے قابلِ فخر رہا ہے اور مستقبل کے لیے امن و شراکت داری پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔