اسلام آباد(کرائم رپورٹر )شہریوں کو محفوظ، منظم اور موثر ٹریفک نظام کی فراہمی کے مشن پر گامزن ،اسلام آباد ٹریفک پولیس ، چیف ٹریفک آفیسر اسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس آفیسر کانسٹیبل صدام حسین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے والے ٹریفک پولیس آفیسر کانسٹیبل صدام حسین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ پولیس آفیسر نے دوران ڈیوٹی دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی ،اپنی غیرمعمولی پیشہ ورانہ صلاحیت، دیانتداری اور شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی پر مبنی رویے سے نہ صرف ادارے کی نیک نامی میں اضافہ کیا بلکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اعلیٰ معیار کو بھی برقرار رکھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کامیابی درحقیقت ہمارے ہر افسر اور جوان کی انفرادی کاوش اور ایماندارانہ خدمت کا نتیجہ ہے۔ ہم شہریوں کو ایک محفوظ، مربوط اور بااعتماد ٹریفک نظام کی فراہمی کے لئے مسلسل کوشاں ہیں اور انفرادی سطح پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا،اسلام آباد ٹریفک پولیس عوامی خدمت کے جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں دن رات مصروف عمل ہے اور ایک مثالی پولیس فورس کے طور پر اپنی شناخت کو مزید مستحکم کر رہی ہے.

