اسلام آباد (کرائم رپورٹر)اسلام آباد پولیس کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کی سہولت و آسانی کے لئے سرگرم عمل ایس پی صدر زون کاظم نقوی کی چئیرمین ADRC طیب نواز ملک اور کمیٹی کے دیگر عہدیداران کے ساتھ میٹنگ۔ صدر زون میں ADRC کے فعال کردار کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ایس پی صدر زون نے شہریوں کے مصالحتی کمیٹی سے حل طلب مسائل و شکایت پر فوری دادرسی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
تفصیلات کے مطابق سپرٹینڈنٹ آف پولیس صدر زون کاظم نقوی نے چئیرمین ADRC طیب نواز ملک اور کمیٹی کے دیگر عہدیداران کے ساتھ میٹنگ کی۔انہوں نے صدر زون میں ADRC کے فعال کردار کے حوالے سے مشاورت کی اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایس پی انڈسٹریل ایریا نے کمیٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کو خوش اسلوبی، شفافیت اور غیر جانبداری کے ساتھ حل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصالحتی نظام کے مؤثر نفاذ سے نہ صرف عدالتی بوجھ میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں اور پولیس کے درمیان اعتماد کے رشتے کو بھی مزید مضبوطی ملے گی۔اجلاس کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ اور شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.

