ایس پی غازی فیصل سلیم کا اجلاس، پٹرولنگ اور سڑکوں پر حادثات میں کمی کے لیے سخت ہدایات جاری

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) ایس پی غازی فیصل سلیم، PSP نے پنجاب ہائی وے پٹرول راولپنڈی ریجن کی تمام پوسٹس کے انچارجز کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔اجلاس کے دوران سرکاری گاڑیوں کی نمایاں موجودگی یقینی بنانے، ایس او پیز کے مطابق مؤثر پٹرولنگ، جرائم کی روک تھام اور سڑکوں پر حادثات میں کمی کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر افسران کو تاکید کی گئی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور مستعدی کے ساتھ سرانجام دیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنائیں ایس پی غازی فیصل سلیم نے واضح کیا کہ غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام افسران اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں۔