تھانہ پیرودھائی خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغواء کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، نومولود بچی بازیاب

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) تھانہ پیرودھائی نے ، خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغواء کرنے والا ہوٹل منیجر گرفتار، نومولود بچی بازیاب۔ تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون سے زیادتی کرنے اور نومولود بچی کو اغواء کرنے والے ہوٹل منیجر کوگرفتار کر کے نومولود بچی بازیاب کر لی، متن مقدمہ کے مطابق متاثرہ خاتون زیر حراست شخص کے ہوٹل کے کمرہ میں رہائش پزیر تھیں جس نے مختلف لوگوں سے خاتون سے زیادتی کروائی .

متاثرہ خاتون حاملہ ہونے اور نومولود بچی کی پیدائش کے بعد زیر حراست شخص نے نومولود کو اغواء کر لیا اور خاتون سے زیادتی بھی کی،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر 2 یوم قبل درج کیا گیا،پیرودھائی پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کرکے مزکورہ کے قبضہ سے نومولود بچی برآمد کرلی،زیر حراست شخص کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ایس پی راول سعد ارشد کا کہنا تھا کہ زیر حراست کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی۔