کراچی (بیورورپورٹ) سندھ اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پیش کیا جا رہا ہے ، مراد علی شاہ کانئے مالی سال کا 3.562 کھرب روپے کا بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہبجٹ میں کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ کا عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کا عزم ہے ۔
اُنہوں نے سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے اور ایڈہاک ریلیف الاؤنس 2022ء اور 2025ء ضم کرنےکا اعلان کیا، صوبے میں کم از کم اجرت 40 ہزار سے بڑھا کر 43 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیاگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ’سندھ انٹرنیشنل فانشنل سینٹر‘ قائم کرنے کا اعلان کیا، فنانشنل سینٹر انفراسٹرکچر فنانس، اسلامک فنانس اور کلائمیٹ فنانس کا پلیٹ فارم ہوگا، کیٹی بندر کو عالمی بحری، لاجسٹکس، انڈسٹریل اور توانائی مرکز بنائے کا عزم ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پورٹ قاسم کی بنیاد رکھی، شہید بینظیر بھٹو کے وژن کے تحت اب چیئرمین بلاول بھٹو کیٹی بندر کی نئی معاشی تقدیر رقم کرے گا، پورٹ قاسم کے بعد کیٹی بندر سندھ کی معاشی ترقی کا اگلا عظیم سنگِ میل بننے جا رہا ہے۔
اُنہوں ںے اُمید ظاہر کی کہ کیٹی بندر کے ذریعے پاکستان عالمی تجارتی راستوں سے مزید مضبوط انداز میں منسلک ہوگا، کیٹی بندر منصوبہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون اور تھر کے کوئلہ وسائل سے منسلک ہوگا،ہم کیٹی بندر کو پاکستان کا نیا معاشی اور بحری گیٹ وے بنائیں گے۔

