اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں اہم تکنیکی مذاکرات، وزیراعظم اور آرمی چیف کی شرکت

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (Islamabad Memorandum of Understanding) پر دستخطوں کے تسلسل میں تکنیکی سطح کے اہم مذاکرات 21 جون 2026 کو سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں منعقد ہوں گے، ان مذاکرات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شرکت کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد سے سوئٹزرلینڈ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ وفد مذاکرات میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا اور مختلف تکنیکی و سفارتی امور پر مشاورت کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت جاری پیش رفت کا حصہ ہیں، جن کا مقصد باہمی تعاون اور مختلف امور پر تکنیکی سطح پر پیش رفت کو آگے بڑھانا ہے، برگن اسٹاک میں ہونے والے ان مذاکرات کو اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جن پر ملکی و بین الاقوامی سطح پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔