Mahmood Achakzai Links Government Talks to Meeting with Imran Khan Capitalnewspoint.com

عمران خان سے ملاقات ہوگی تو مذاکرات ہوں گے . اچکزئی کی شرط

اسلام آباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں ، ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو پیغام بھجوایا ہے کہ اگر حکومت مذاکرات کے لیے رابطہ کرتی ہے تو اس کا مثبت جواب دیا جائے، تاہم بات چیت کے لیے پہلی شرط بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہونی چاہیے۔

عمران خان سے ملاقات کو مذاکرات سے جوڑ دیا :

ذرائع کے مطابق محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ حکومت مثبت پیش رفت کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی سے بھی کرسکتی ہے۔ ان کے مطابق اگر عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی تو وزیراعظم سے ملاقات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

محمود اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کو یہ بھی کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرائی گئی تو وزیراعظم سے ملاقات سے انکار کرنے کے آپشن پر غور کیا جاسکتا ہے ، یہ ہدایات حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حالیہ مذاکرات میں عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر اختلافات کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔