Belarus Security Council Delegation Meets Field Marshal Asim Munir at GHQ Capitalnewspoint.com

بیلاروس سکیورٹی کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) بیلاروس کی سکیورٹی کونسل کے اسٹیٹ سیکریٹری لیفٹیننٹ جنرل الیگزینڈر وولفوچ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔

پاکستان، بیلاروس دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو :

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے موجودہ دائرہ کار کا جائزہ لیا گیا ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں بیلاروس کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔

بیلاروس کا پاکستان سے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ :

بیلاروسی وفد نے پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ، آئی ایس پی آر کے مطابق بیلاروسی وفد نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔