RajabButt Emaan Fatima Court Case Capitalnewspoint.com

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کے ازدواجی تنازع میں نیا موڑ، نان نفقے کا دعویٰ دائر

کراچی (ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان جاری ازدواجی تنازع میں ایک نیا موڑ سامنے آگیا ہے ، رپورٹس کے مطابق ایمان فاطمہ نے فیملی کورٹ سے رجوع کرتے ہوئے نان نفقے کا دعویٰ دائر کردیا ہے، جس میں اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے مالی معاونت کی درخواست کی گئی ہے۔

طلاق کے نوٹس کے بعد صلح کی قیاس آرائیاں :

اس سے قبل رجب بٹ کی جانب سے اہلیہ کو طلاق کا نوٹس بھیجے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں ، تاہم بعد ازاں رجب بٹ اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے، جس کے بعد دونوں کے درمیان صلح سے متعلق قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔

ایمان فاطمہ کے وکلا کے مطابق طلاق کا نوٹس متعلقہ اتھارٹی میں رجسٹر نہ ہونے کے باعث ان کے مؤکلہ اور رجب بٹ کے درمیان ازدواجی رشتہ تاحال قانونی طور پر برقرار ہے۔

معاملہ عدالت تک پہنچ گیا :

نان نفقے کا دعویٰ دائر ہونے کے بعد دونوں کے درمیان ازدواجی تنازع ایک بار پھر منظر عام پر آگیا ہے ، سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے کے حوالے سے مختلف تبصرے اور قیاس آرائیاں سامنے آرہی ہیں ، تاہم نان نفقے کے دعوے اور ازدواجی معاملات سے متعلق حتمی فیصلہ عدالت میں پیش کیے جانے والے شواہد اور قانونی کارروائی کی بنیاد پر ہوگا۔