PTI LongMarch Case In Peshawar HighCourt Capitalnewspoint.com

ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کی درخواست، پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا حکومت سے جواب طلب کرلیا

پشاور (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) خیبرپختونخوا میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری کے لیے دائر درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا ، پشاور ہائیکورٹ میں ڈپٹی وزیراعلیٰ کی تقرری سے متعلق درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے صوبائی حکومت کو درخواست پر اپنا مؤقف پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

صوبے میں گورننس بحران کا مؤقف :

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس وقت دھرنوں، جلسوں اور احتجاجی سرگرمیوں میں مصروف ہے، جس کے باعث صوبے میں گورننس سے متعلق مسائل پیدا ہو رہے ہیں ، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے میں انتظامی معاملات بہتر بنانے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ڈپٹی وزیراعلیٰ کا تقرر کیا جانا چاہیے۔

عدالت نے سماعت ملتوی کردی :

عدالت نے درخواست پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔ حکومت کا جواب موصول ہونے کے بعد درخواست پر مزید کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔