کراچی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) کراچی جنوبی کی سیشن عدالت میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے بریت کے لیے درخواست دائر کردی ، عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
شریک ملزم پہلے ہی بری ہوچکا :
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے۔ وکیل کے مطابق اسی مقدمے میں شریک ملزم علی خان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر پہلے ہی بری کیا جاچکا ہے۔
عدالت کا آئندہ سماعت پر جواب طلب :
ملزمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ دستیاب شواہد اور شریک ملزم کی بریت کو مدنظر رکھتے ہوئے انمول عرف پنکی کو بھی مقدمے سے بری کیا جائے ، عدالت نے درخواست پر سرکاری مؤقف طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں : انمول عرف پنکی کے خلاف قتل اور منشیات کیسز میں چالان جمع کرانے کیلئے مہلت، سماعت ملتوی

