AJK Cabinet Reshuffle Portfolios of Three Ministers Changed Capitalnewspoint.com

آزاد کشمیر کابینہ میں ردوبدل، تین وزراء کے قلمدان تبدیل

مظفرآباد (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) آزاد جموں و کشمیر کابینہ کے تین وزراء کے محکموں میں ردوبدل کر دیا گیا، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر صحت و بہبود آبادی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر سے بورڈ آف ریونیو کا قلمدان واپس لے کر راجہ محمد ریاست کے سپرد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر عبدالرحمان آرائیں کے قلمدانوں میں بھی اضافہ کرتے ہوئے انہیں سیاحت کے ساتھ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر، صنعت و کامرس، لیبر و اوزان و پیمائش، معدنی وسائل اور پرنٹنگ پریس کے محکمے بھی دے دیے گئے ہیں ، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد آزاد کشمیر کابینہ میں محکموں کی نئی تقسیم کا اطلاق ہوگیا ہے۔