DG ISPR Ahmed Sharif Capitalnewspoint.com

سعودی عرب میں پاکستانی فوجی اہلکار موجود ہیں . ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی اہلکاروں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کئی دہائیوں پر محیط ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل عرصے سے دفاعی روابط قائم ہیں اور پاکستانی فوجی دستے بھی کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں تعینات ہیں۔

مکہ معاہدے کے تحت مختلف شعبوں میں تعاون :

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب میں موجود پاکستانی فوجی دستے مختلف دفاعی شعبوں اور ڈومینز سے وابستہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پہلے سے جاری ہے، جبکہ مکہ معاہدے کے بعد باہمی دفاعی روابط کو مزید تقویت ملی ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کو دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کا اہم حصہ قرار دیا جاتا ہے۔