52 کروڑ روپے کرپشن کیس، ایف آئی اے ایک سال بعد بھی تحصیلدار عرفان ڈوگر کو گرفتار نہ کرسکی

اسلام آباد (احسان بخاری) 52کروڑ روپے کا کرپشن کیس کا معاملہ‘ ایف آئی اے ایک سال گزرنے کے باوجود فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کے تحصیلدار کو گرفتار نہ کرسکی نہ اشتہاری قرار دیا گیا ، ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے 31دسمبر2025 کو مقدمہ نمبر72 درج کیا جس میں ایف جی ای ایچ اے کے ڈپٹی کمشنر یاسر قیوم تحصیلدار عرفان ڈوگر‘ وقاص بلوچ ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سب انجینئر عبید سمیت پراپرٹی ڈیلروں کے خلاف 52 کروڑ کی کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔

ایف آئی اے نے ڈپٹی کمشنر یاسر قیوم سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کی یاسر قیوم ڈپٹی کمشنر کی درخواست ضمانت سپریم کورٹ نے دی تاہم ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے ایک سال گزرنے کے باوجود تحصیلدار عرفان ڈوگر کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی آفیسر نے عرفان ڈوگر کو نہ ہی گرفتار کیا اور نہ ہی اشتہاری قرار دیا .

مزید پڑھیں : یونٹی فوڈز 44 ارب روپے مبینہ فراڈ کیس ایف آئی اے کے چھاپے، فرخ امین گوڈل عدم گرفتار

جبکہ مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کروا دیا ہے لیکن ملزم تاحال گرفتار نہ کیا گیا ، یاد رہے کہ ایف آئی اے نے سابق ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی جن کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا تھا کو مقدمہ میں ملزم قرار دیا جبکہ دیگر متعدد اعلی افسران کو مبینہ طور پر چھوڑ دیا گیا، ایف آئی اے کے تفتیشی سے ان کا مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا تحصیلدار عرفان ڈوگر کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لیے گئے ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا ،مقدمہ میں کسی کو نہیں چھوڑا .

مزید پڑھیں : ایف آئی اے کا اکبر فلور مل پر چھاپہ، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 275 غیر ملکی گرفتار، مقدمہ درج