آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکرز میں دھماکے، آگ بھڑک اٹھی، پاسداران انقلاب کا دعویٰ

تہران (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز میں دو سپر ٹینکرز میں دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی، دونوں جہازوں پر 40 لاکھ بیرل سے زائد تیل لدا ہوا تھا ، ایرانی پاسداران کے مطابق دونوں آئل ٹینکرز آبنائے ہرمز کے غیرمجاز راستے سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے اور متعدد بار دی گئی وارننگز کو نظرانداز کرچکے تھے۔

پاسداران کا کہنا ہے کہ دونوں جہازوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ غیرمحفوظ ہے، تاہم انہوں نے امریکی فوج کے تعاون پر بھروسا کرتے ہوئے اس راستے سے گزرنے کی کوشش کی ، ایرانی پاسداران نے دھمکی دی ہے کہ امریکی تعاون سے آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کرنے والے دیگر جہازوں کا بھی یہی انجام ہوگا۔