فجیرہ (کیپیٹل نیوز پوائنٹ) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے ، اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق حادثہ 18 گاڑیوں اور 5 ٹرکوں کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا ، وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد ابتدائی معلومات پر مبنی ہے، حادثے کے بعد امدادی اور خصوصی ٹیموں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

