اوور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے اپنی بہترین خدمات سرانجام دی ہیں،بیرسٹر شاہزیب عشرت

راولپنڈی (سی این پی )معروف قانون دان بیرسٹر شاہزیب عشرت نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ اوور سیز پاکستانیوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے اپنی بہترین خدمات سرانجام دی ہیں ۔ امید ہے کہ مشکل معاشی حالات میں اوورسیز ایک مرتبہ پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔ ان خیالات کا اظہار بیرسٹر شاہزیب عشرت نے لندن دورے کے موقع پر بیرسٹر شاہزیب عشرت نے لیبر پارٹی کے لارڈ میئر اصغر خان ، بیرسٹر اسحاق قریشی اور سولیسیٹر وقاص قریشی سے لیڈر سٹی کونسل میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع بیرسٹر شاہزیب عشرت کا کہنا تھا کہ اووسیز پاکستانیز ہمارا اثاثہ ہیں ۔ اوورسیز پاکستانیز پاکستان میں سرمایہ کاری کریں تاکہ پاکستان کی معیشت ایک مرتبہ پھر سے اچھی ہو جائے ۔ بیرسٹر شاہزیب عشرت نے لیبر پارٹی کے لارڈ میئر کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اصغر خان کا لاڈر میئر منتخب ہونا پاکستان کے لیے ایک اعزاز ہے ۔ بیرسٹر شاہزیب نے پاکستان کی سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل معاشی صورتحال کا شکار ہے لیکن امید ہے جلد ہی پاکستان ایسی مشکل صورتحال سے باہر نکلے گا اوورسیز پاکستانی اس مشکل میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے میں اپنی خدمات پیش کرتے رہینگے ۔