پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے پاکستان کی گولڈن جوبلی جشن آزادی تقریب،ڈائریکٹر جنرل زینیہ ہمایوں مہمان خصوصی تھیں

راولپنڈی(سی این پی)پی ایچ اے راولپنڈی نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کی گولڈن جوبلی جشن آزادی تقریب کا اہتمام علامہ اقبال پارک میں کیاگیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی زینیہ ہمایوں تھیں

تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہو ا جس کے بعدسکول کے بچوں اور دیگر شرکاء نے قومی ترانہ سنا اور پڑھا۔بعد ازاں تقریب کا باقاعدہ آغازتلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا، آزادی کی اہمیت کے حوالے سے سکول کے بچوں نے تقریر کی اور ملی نغمے پڑھے۔

اپنے خطاب میں محترمہ زینیہ ہمایوں کا کہنا تھا،ہمیں آزادی کی اہمیت کوسمجھناچاہئے،آزادی کی قدر ان سے پوچھی جائے جوکشمیر،فلسطین اوربرما میں ظلم وبربریت کاشکارہیں۔اس کے بعد تقریب کے شرکاء نے شجرکاری کی اورمہمان خصوصی نے گرین پوائنٹ کاافتتاح کیا اور عوام الناس میں مفت پودے تقسیم کیے گئے۔